• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی ہوگی، سعودی سفیر

Saudi Ambassador Said To Action Against All Involved In Corruption

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلم نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار تمام افراد کے خلاف مروجہ کارروائی کی جائے گی۔

اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں عبداللہ المعلم نے کہا کہ کرپشن الزام میں کتنے افراد زیر حراست ہیں، ان کی صحیح تعداد کا علم نہیں۔

انہوں نے یمن کے معاملے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ سعودی اتحاد آئندہ چند گھنٹوں میں حدیدہ کو چھوڑ کر تمام یمنی بندر گاہوں کی ناکہ بندی ختم کر دے گ ۔

سعودی سفیر نے یہ بھی کہا کہ جب تک اقوام متحدہ تصدیق نہ کر دے کہ حدیدہ بند گارہ پر ہتھیار نہیں پہنچائے جا رہے، اسے نہیں کھول سکتے۔

تازہ ترین