• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن ٹیم اٹلی فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

Four Time Champion Italy Out From Qualify Round

فٹ بال ورلڈ کپ 4 مرتبہ اپنے نام کرنے والی اٹلی کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں سویڈن کے خلاف کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پہلے میچ میں سویڈن نے اٹلی کو ایک شکست دے چکا تھا اسی لیے وہ کوالیفائی کرگیا۔

اطالوی فٹبال ٹیم کے گول کیپر جنہیں رواں سال فیفا نے بہترین کول کیپر کا ایوارڈ دیا تھا، ٹیم کی ناکامی کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اٹلی کی فٹبال ٹیم سویڈن سے میچ برابر کر کے 59 سال کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی، 2018ء کا ورلڈ کپ روس میں کھیلا جائےگا۔

اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے راونڈ میں ڈائرکٹ کوالیفائی نہیں ہوئی تھی، جس کے اسے 2 میچز سویڈ سے کھیلنے پڑے، پہلے مقابلے میں سویڈن کی اٹلی کے مقابلے نسبتاً کمزور ٹیم نے اٹلی کو اپنی سر زمین پر ایک گول سے ہرایا تھا۔

جس کے بعد اٹلی کی ٹیم کو امید ہو گئی تھی کہ روم میں وہ سویڈن کو ایک سے زائد گول سے ہرا کر فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔

سویڈن نے اس مرتبہ 4 مرتبہ ورلڈ چیمپیئن اٹلی کو کوالیفائی فائنلز سے باہر کردیا، اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چیمپئن رہ چکا ہے۔

سویڈن فٹ بال ٹیم جو صرف ایک مرتبہ 1958 میں اپنی سرزمین پر کھیلے گئےورلڈ کپ کے فائنل میچ تک رسائی حاصل کرسکی تھی، لیکن برازیل سے 2 گول کے مقابلے میں 5گول سے ہاری تھی۔

تازہ ترین