• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت انتخابات ،آخری رکاوٹ دور، پیپلز پارٹی کا مطالبہ تسلیم، آئینی ترمیم پر اتفاق

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم پر مشروط آمادگی پر اتفاق کیا ہے اور یوں بروقت انتخابات کی آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار بھی کیاہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سمیت الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات کے حکام نے بھی شرکت کی۔ سی سی آئی اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ہم مردم شماری نتائج اسی صورت میں قبول کریں گے جب ایک فیصد مردم شماری بلاکس کی تیسرے فریق سے تصدیق کرائی جائے اور اس حوالے سے عوامی خدشات دور کیے جائیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے مسائل وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوئے، سندھ سمیت تمام صوبوں کی تجاویز پر عمل ہوتا تو مسائل پیدا نہ ہوتے۔اجلاس میں سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں مردم شماری نتائج کا ایک فیصد تیسرے فریق سے چیک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین