• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی صدارت میں طویل مشاورتی اجلاس،اداروں کے آئینی حدود سے تجاوز پرآواز اٹھانے کا فیصلہ

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز جاتی عمرہ رائیونڈ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرٹیکل 63,62 میں تبدیلی ، سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی اور وزیراعظم کو استثنیٰ دلانے کی آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اداروں کی آئینی حدود سے تجاوز پر آواز اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق، سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 1973ء کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 میں تبدیلی، سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی، وزیراعظم پاکستان کو استثنیٰ دلانے کی آئینی ترامیم سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ اداروں کو ایک دوسرے کی حدود کا احترام اور اپنی اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے اور ہم اس کیلئے آواز بھی اٹھائیں گے۔

تازہ ترین