• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عراق میں آئے زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 450 ہو گئی، عراق میں 10 افراد جان سے گئے، دونوں ملکوں میں 7 ہزار سے زائد زخمی اور کئی ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ایران اور عراق میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 450 سے بڑھ گئی جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، ایران کے سرحدی علاقے میں ریسکیو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلےسے سب سے زیادہ تباہی سرحدی علاقوں میں ہوئی، جہاں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔

امدادی کارکن سارا دن ملبے میں دبے افراد کو تلاش کرتے رہے، علاقے میں فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ زیادہ زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تہران منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین