• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت میں4 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

Anti Terrorist Court Approved Bail Of Imran Khan In 4 Cases

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔عمران خان کی ان مقدمات میں دو، دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کو سمن جاری کیے تھے پیش نہ ہونے پر ان کےقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو حکم دیا کہ وہ آج ہی کیس میں شامل تفتیش ہوں ،پولیس کو بیان ریکارڈ کرائیں ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرمجھ پردہشت گردی کےکیس کرسکتےہیں تو کسی پر بھی کر سکتے ہیں،دہشت گردی کےنام پرکسی کےخلاف بھی وارنٹ نکال سکتےہیں۔

انہوںنے کہا کہ خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایاگیا،پرامن احتجاج پردہشت گردی کا کیس بنا دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈارپراربوں روپے کی کرپشن کا کیس ہے،جس دن اسحاق ڈارکانام نیب میں آیا تھا اسی دن انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کاسب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے،اسحاق ڈارپراربوں روپے کی کرپشن کا کیس ہے،منی لانڈرنگ کرنےوالا ملک کاوزیرخزانہ کیسےہوسکتاہے؟

 

تازہ ترین