آپ آف لائن ہیں
پیر 03 شوال المکرم 1439ھ 18؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pm Announces 10 Year Package For Balochistan

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10سالہ پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے نئے پیکیج کے متعلق بتایا کہ اس پیکیج میں اسکول، گیس، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی شامل ہوگی ۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اور آدھا فنڈ صوبائی حکومت دے گی،کوشش ہوگی ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آکر اس عمل کا جائزہ لیا جائے۔

و زیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت چل رہی ہے، جون میں مدت پوری کرے گی، اس کے بعد دو ماہ میں انتخابات ہوں گے اور جمہوریت آگے چلے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور ہمیشہ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں