• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل قتل کیس :ملزم مفتی عبدالقوی ضمانت پر رہا

Mufti Abdul Qavi Released On Bail In Qandeel Baloch Murder Case

قندیل قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی ضمانت پر رہا کردیے گئے۔

عدالت نے آج انہیں دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان امیر محمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی 2لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔

ملتان نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان کی عدالت میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

مفتی عبدالقوی کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلم شاہین نامزد ملزم لیکن ضمانت ہو گئی ہے جبکہ مفتی عبدالقوی کو قندیل کے بھائیوں کو اکسانے کا الزام ہے ۔

وکیل نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے آنے والی نامعلوم کال پر مفتی عبدالقوی کو ملزم ٹھہرایا جا رہا ہے، پولی گرافکس رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

دلائل مکمل کرنے پر قندیل بلوچ کے والد عظیم بلوچ نے عدالت میں شور مچانا شروع کر دیا کہ انگلش میں بات کی گئی جو اسے سمجھ نہیں آئی ہے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

تازہ ترین