• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کو پی ایس او سے تیل سپلائی معطل، پھر بحال

Pso Suspends Oil Supply To Pia Then Starts Again

پاکستان اسٹیٹ آئل نے مسلسل عدم ادائیگیوں پر پی آئی اے کے طیاروں کے لیے تیل کی سپلائی معطل کر دی ہے، جو تین گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق تیل سپلائی روکے جانےپر فیصلہ تقریباً 16 ارب روپے کے تیل کی خریداری کی رقم نہ دینے اور یومیہ تیل خریداری کے پیسے بھی نہ دینے پر مجبوراً کیا گیا ہے۔

تیل سپلائی رکنے سے پی آئی اے کی کراچی تا سکھر اور کراچی تا اسلام آباد پروازوں میں ایک سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

پی ایس او حکام نے3گھنٹے بعد پی آئی اے کی پروازوں میں کی صورتحال دیکھتے ہوئے چند دنوں میں سپلائی دینے کی یقین دہانی کرائی اور تیل کی سپلائی دوبارہ بحال کر دی۔

تازہ ترین