• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی بحریہ کے سربراہ کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

فرسٹ سی لارڈ اور برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر فلپ جانز نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل سر فلپ جانز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

پاک برطانیہ نیول سربراہان کی ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہےکہ معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں قائم یادگارِ شہداءپر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

تازہ ترین