یمن کے جنوبی شہر عدن میں داعش نے خودکش کاربم حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک عرب ٹی وی کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں نے منگل کی صبح شہر کے وسطی علاقے منصورہ میں واقع حساس تنصیبات کی خصوصی سکیورٹی کے دفتر کو نشانہ بنایا۔
حملہ آوروں میںایک بارود سےلدی گاڑی پر تھا جبکہ دو دیگر حملہ آوورپیدل تھے، حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہوتے ہی دھماکے کردیئے۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ دھماکے کی وجہ سے پولیس کی عمارت اور دیگر ملحقہ عمارتوں اور قریبی مسجد کو شدید نقصان پہنچا،جبکہ دھماکے کے فوراً بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں اور جھڑپیں بھی ہوئیں۔
دھماکے میں تین اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔