• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اولمپیئن ا بتیحاج محمدسے متاثرہو کر با حجاب باربی ڈول متعارف

دنیا بھر کے تمام ممالک کی لڑکیوں کی بچپن کی ساتھی باربی اب ایک نئے اور اچھوتے لباس میں منظر عام پر لائی گئی ہے۔

31سالہ با حجاب امریکی اولمپیئن ابتیحاج محمد جو کہ شمشیر زنی کے مقابلوں میں امریکی ٹیم کی نمائندگی کرنیوالی پہلی خاتون ہیں ، سے متاثرہو کر ایک ایسی باربی ڈول متعارف کروائی گئی ہے ۔

انتحاج محمد کے ہاتھوں سے اس دلکش ننھی گڑیا کی رونمائی کی گئی ہے جس میں باربی ڈول نے نہ صرف ابتیحاج محمد جیسا شمشیر زنی کا لباس زیب تن کی ہوا ہے بلکہ ہاتھوں میں ننھی تلوار بھی تھامی ہوئی ہے۔

ایساباربی ڈول کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ باحجاب باربی ڈول متعارف کروائی گئی ہے ۔

تازہ ترین