• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Firing In California Tehama County With 4 Killed

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ایلیمینٹری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تیہاما کاؤنٹی کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ صبح 8بجے پیش آیا۔

فائرنگ سے اسکول کے طالب علم اور اساتذہ زخمی ہوئے ہیں،جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، باقی طلبا کو اسکول سے نکال لیا گیا ہے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کردیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دی مرر کے مطابق عینی شاہدین نے جائے وقوعہ سے 100 کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اسکول کو فوری طور پر بند کردیا گیا، بعدازاں پولیس نے اسے کلیئر کیا،سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین