• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی اپوزیشن کااجلاس اگلے ہفتے سعودی عرب میں ہوگا

Syrian Opposition Will Meets In Saudi Arabia On 22 November

شامی اپوزیشن کا ایک اجلاس اگلے ہفتے سعودی دار الحکومت ریاض میں منعقد ہوگا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اجلاس 22 تا 24 نومبر کو منعقد ہوگا جس میں شامی اپوزیشن کے مختلف اور منقسم دھڑے شریک ہونگے اور اس میں کوشش کی جائے گی کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن عمل کے لیے ایک مشترکہ وفد تشکیل دیا جاسکے۔

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اس امن عمل کا نیا دور اسی ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہوگا۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے گزشتہ رات امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا بین الاقوامی اتحاد شام میں دیر پا امن کے قیام کے لیے اپنے کوششیں جاری رکھے گا۔

تازہ ترین