• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی :اپوزیشن اراکین کی ڈپٹی اسپیکر کو آخری وارننگ

Opposition In Sindh Assembly Warns Shehla Raza

سندھ اسمبلی میں اراکینِ حزبِ اختلاف نے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو آخری وارننگ دے دی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایوان میں ’’امی، بیٹا‘‘، ’’دماغ کی دہی‘‘ اور ’’دوائی ہلا کر پینا‘‘ جیسے جملے اب نہیں چلیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو توہین آمیز جملے کہنے کا کوئی حق نہیں، ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد تیار ہے، اب بدتمیزی ہوئی تو وہ اجلاس نہیں چلا سکیں گی۔

ادھر سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہئوے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکا۔ مردم شماری نتائج پر ہمیں اعتراض ہے حل یہی ہے کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی رینجرز نے امن کے لیے بہترین کام کیا ہے ہم ان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر شہلارضا کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے تاہم دو کے سوا کسی رکن نے شہلارضا کے خلاف احتجاج میں ساتھ نہیں دیا۔

تازہ ترین