• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Zimbabwes Rebellion Against Government

زمبابوے میں حکومت کے خلاف بغاوت کا خدشات بڑھ گئے ، حکومت کے ساتھ رسہ کشی کے بعد فوجی ٹینک اور ٹرک دارالحکومت کے قریب سڑکوں پر آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹی وی کی عمارت سیل کر دی گئی،حکمران جماعت نے ٹینک اور ٹرک سڑکوں پر لانے کے فوجی رویے کو بغاوت کے مترادف قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زمبابوے میں سیاسی بحران صدر موگابے کی طرف سےگزشتہ ہفتے نائب صدر، سابق فوجی ایمرسن مننگاوا کو برطرف کئے جانے پر بڑھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرسن کو 93 سالہ موگابے کے بعد صدارت کے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا ،لیکن زمبابوے کے صدر جنگ آزادی لڑنے والوں کا صفایا کرکے اپنی بیوی کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

زمبابوے کی فوج کے سربراہ چی وینگا نے فوجی مداخلت کی دھمکی دی اور کہا کہ انقلاب کے دفاع کے لئے ضرورت پڑی تو میدان میں آئیں گے۔

1980 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے موگابے زمبابوے میں عہدہ صدارت پر براجمان ہیں۔

تازہ ترین