• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان بدامنی پاکستانی معیشت کیلئےسیکیورٹی رسک ہے، اعزاز چوہدری

Aizaz Meet With Jack Reed

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی سینیٹر اور سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن جیک ریڈ سے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن میں ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے افغانستان کے بیشتر علاقوں میں افغان حکومت کی عمل داری نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کے لئے سیکیورٹی رسک ہے۔

اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ دہشت گرد افغان حکومت کی عملداری نہ ہونےکی وجہ سےپاکستان پر حملے کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی جڑوں کو ختم کررہی ہے۔

امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے اس موقع پر کہا کہ پاک امریکا مستحکم تعلقات سے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے۔

تازہ ترین