• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سیکریٹریٹ کے بیشتر سیکیورٹی کیمرے خراب ہو گئے

Most Of Security Cameras Of Sindh Secretariat Have Deteriorated

سندھ سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے بیشتر کیمرے خراب ہوگئے ہیں،کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب سیکیورٹی سسٹم ایک عرصے سے غیر فعال ہے۔

صوبائی حکومت نے سندھ سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی سے منہ پھیر لیا ہے ، سیکریٹریٹ میں لگائے گئے 42 کیمروں میں سے 36 خراب ہیں، یہ کیمرے سیکریٹریٹ کی 3 عمارتوں میں نصب کیے گئے تھے، جن میں سے2 عمارتوں کا کنٹرول روم سے رابطہ بھی منقطع ہے۔

صرف نیو سندھ سیکریٹریٹ میں لگے 6 کیمرے کام کررہے ہیں ، عمارت کی بیرونی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے تمام کیمرے خراب ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے غائب بھی کردیے گئے ،کیمروں کی مرمت کی مد میں سالانہ ایک کروڑ روپے مختص کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین