آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

اسلام آباد(خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور ان کے خاندان کے لئے ہیں اور دوسروں سے نہ سوال نہ جواب جبکہ اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھا جاتا کہ 2سال سے کہاں تھے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرعمران خان کی چاروں کیسوںمیں ضمانت اور نااہلی کیس پر فیصلہ محفوظ ہونے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے پاناما سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے لیکن جناب والا کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لئے تھیں کیوں کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے۔مریم نواز نے کہا کہ اب اس کیس کا بھی جلد فیصلہ ہونا چاہئے عوام منتظر ہے۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں