• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائے حسن نواز نااہلی، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ہونے پر خارج کردی

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کی نااہلی کے فیصلے کے وجہ سے پارٹی عہدہ چھوڑنے کے لیے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے خلاف درخواست نا قابل سماعت ہونے پر خارج کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے رائے حسن نواز کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ رائے حسن نواز کو 2016 میں قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دیاگیاجبکہ پارٹی نے درخواست گزار کو جنوبی پنجاب کا صدر منتخب نامزد کردیا۔الیکشن کمیشن نے انہیں پارٹی عہدہ چھوڑنے کے لیے نوٹس بھجوائے ہیں۔

درخواستگزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ نئے قانون کے تحت قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل شخص پارٹی کا عہدہ رکھ سکتا ہے۔

تازہ ترین