• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، عدلیہ مخالف بیانات مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تاہم سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی عدم موجودگی کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ درخواست میں مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے توہین آمیز ٹوئٹس کیں جس سے عدلیہ کی تضحیک ہوئی ۔ درخواست گزار کے مطابق مریم نواز کے بیانات توہین عدالت کے مترداف ہیں لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین