• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں فضلے کی توانائی سے ٹوائلٹس کی تعمیر کے کام میں تیزی

Todays Print

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں فضلے کی توانائی سے ٹوائلٹس کی تعمیر کاکام میں تیزی لائی گئی ہے،اگرچہ حکومت 2019 تک ٹوائلٹس کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے20 بلین ڈالر مختص کر چکی ہے۔ایک سماجی مہم جو نے پبلک ٹوائلٹ بنانے اور ان کے اخراجات کو جمع ہونے والے فضلے سے ہی پورے کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ ایس ایچ آر آئی شری ٹوائلٹ کی ٹیم جیسے سماجی کاروباری ادارے اختراعی تجاویز کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔جمع فضلے کو کہیں پھینکنے کی بجائے شری ٹوائلٹس اْسے ایک بائیو ڈائیجیسٹر چینل کو منتقل کر دیتے ہیں۔

بائیوڈائیجسٹرٹر سے جو بجلی ملتی ہے اس سے پانی صاف کرنے کا نظام چلتا ہے۔یہ صاف پانی پھر بوتلوں میں بھرا اور نصف روپے فی لیٹر بیچا جاتا ہے اور اس پانی سے ملنے والی رقم سےٹوائلٹوں کی دیکھ بھال اور مرمت وغیرہ کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔ٹیم نے اب تک 5گاؤں میں ٹوائلٹ بنائے ہیں اور ہر گاؤں میں روزانہ تقریبا 800 لوگ انھیں استعمال کرتے ہیں۔

تازہ ترین