• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں ’جسٹس لیگ ‘ کا رنگارنگ پریمئر

لاس اینجلس میں ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم ’جسٹس لیگ‘کارنگا رنگ پریمئرہوا ،جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے ۔

امریکی شہر لاس اینجلس کے مقامی تھیٹر میں منعقدہ اس رنگارنگ تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اداکار بین ایفلیک اورگیل گیڈٹ سمیت دیگر کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دیںگے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بین ایفلیک،ہینری کیول،گیل گیڈٹ،ایزرا ملر ،جیسن موموا اور ایمی ایڈمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلس روون اور ڈیبورا سنائیڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 17نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین