• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ، ایک بلین پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کیا گیا سائنس فکشن پارک

چین میں ایک بلین پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کردہ ورچوئل رئیلٹی ' سائنس فکشن پارک اپنی تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے جس کی رواں سال دسمبر میں مکمل ہونے کی امید ہے ۔

چینی صوبے گوئزو میں ایک ایسا عظیم الشان تفریحی پارک تعمیر کیا جارہا ہے جسے دیکھ کر تفریحی پارک سے زیادہ کسی سائنٹفک فکشن تھیم پارک کا گمان ہوتا ہے۔

اس کی تعمیر کا سہرا بازار حصص میں ممتاز حیثیت رکھنے والی کمپنی اورینٹل ٹائمز میڈیا کارپوریشن کی اینمیشن یونٹ کے سر ہے۔

اتنے بڑے پارک کی تعمیر کا کام بڑے پرعزم طریقے پر شروع کیا گیا تھا اور اس کا پہلا مرحلہ اسی سال دسمبر میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

اس پارک کی سب سے اہم خصوصیت ٹرانسفارمر کا وہ ڈھانچہ ہے جو 174فٹ بلند ہے اور جس کی تیاری میں 750ٹن اسٹیل لگا ہے۔

واضح رہے یہ پورا پارک 320ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔

 

تازہ ترین