• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس ختم کرنے کیلئے ڈی ایم سیز اسکولوں کے طلبہ کی سمری ارسال

کراچی (سید محمد عسکری+ اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکریٹری بلدیات نے وزیراعلیٰ سندھ کو ڈی ایم سیز کے اسکولوں کے طلبہ کی انرولمنٹ اور امتحانی فیسوں سے متعلق سمری بھیج دی ہے۔ سیکریٹری بلدیات کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے میونسپل کمشنر نے درخواست کی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم نویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ کی امتحانی اور انرولمنٹ فیس ختم کر کے حکومت سندھ کی جانب سے ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم ڈی ایم سیز کے اسکولوں کو یہ سہولت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ وہ بھی سرکاری شعبے کے اسکول ہیں اور میٹرک بورڈ ڈی ایم سیز کے اسکولوں کے طلبہ سے فیسیں مانگ رہا ہے۔ سمری میں وزیراعلیٰ سندھ سے کہا گیا ہے کہ ڈی ایم سی کے اسکولوں کو بھی مطلوبہ سہولت فراہم کی جائے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیس معافی کی سہولت لوکل کونسلز، میونسل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز اور ٹائون کمیٹیز کے اسکولوں کو بھی دی جائے۔
تازہ ترین