• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری: کار کھائی میں گر گئی، ایک خاندان کے 6افراد جاں بحق

Murree 6 Of A Famly Die As Car Fell In Ditch

مری کے قریب کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یونین کونسل پلک کے گا ؤ ں بنگا ر ہ میں کار کھائی میں جا گری، حادثے میں 4 بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حاجی آصف، بیٹا فیصل عباسی اور ان کے 4 پوتے شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو گزشتہ روز خریدی گئی نئی گاڑی پر علاقے میں گھومنے کے لئے نکلے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ۔

تازہ ترین