• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سعودی عرب مشترکہ فوجی مشقیں ’’شہاب ٹو‘‘

Saudi Arabia Joint Military Exercises Shahab 2

پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقیں کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے جنہیں ’’ شہاب 2‘‘ کانام دیا گیا ہے۔ یہ مشقیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر کاکہنا ہے کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کاتبادلہ ہو گا کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی اور دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے سربراہ ہیں یہ عسکری اتحاد 2015ء میں تشکیل پایا تھا جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔

تازہ ترین