آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستانی عوام نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن اسپین

Pakistans People Trust On Nawaz Shehbaz Pml Spain

پاکستان کے کروڑوں افراد میاں محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اورکروڑوں کی نمائندگی کرنے والا چند افراد کی خواہش پر نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اس بات کا اظہار مسلم لیگ اسپین کے اہم اجلاس میں مقررین کی جانب سے کیا گیا جس کی صدارت حاجی اسد حسین نے کی۔

تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والے اجلاس میں سینئر راہنما افضال احمد بیدار ،نائب صدر راجہ فاروق اعظم ،جنرل سیکرٹری راجو الیگزینڈر ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین ، چیف ایڈوائزرمسلم لیگ ن اسپین ایاز عباسی ،نائب صدر چوہدری محمد ادریس ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد مغل ، فنانس سیکرٹری چوہدری رمضان اور آفتاب بھائی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کاتالونیا کے صدر راجہ ساجد محمود کے بہنوئی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور چیف ایڈوائزر مسلم لیگ ن اسپین کی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں تارکین وطن کو درپیش مسائل کی فائل پیش کی گئی تھی ۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’نا اہل شخص سیاسی پارٹی کا صدر رہ سکتا ہے یا نہیں ؟‘‘ کے عنوان سے پیش کیاجانے والا بل بھی بھاری اکثریت سے مسترد ہو گیا ہے جس میں98ممبران نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 163ممبران قومی اسمبلی نے بل کو مسترد کر تے ہو ئے انہوں نے بھی اپنے مکمل اعتماد ک اظہار کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد میں میاں محمد نواز شریف کے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ میاں برادران پاکستانی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور آئندہ الیکشن میں جیت کر پاکستانی عوام کی خدمت کرنے اقتدار میں ضرور آئیں گے ۔

اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے استحکام اور سا لمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید