• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشحال بلوچستان دراصل خوشحال پاکستان پروگرام ہے، آرمی چیف

Lieutenant General Asim Saleem Bajwa Brief To Chief Of Army Staff Meeting In Quetta To Launch Khushhal Balochistan

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے خوشحال بلوچستان پروگرام کے سلسلے میں سیکیورٹی اقدامات کی منظوری دی اور کہا کہ خوشحال بلوچستان پروگرام دراصل خوشحال پاکستان پروگرام ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کوئٹہ آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کےسدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کی سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خوشحال بلوچستان پروگرام کے لیے وفاقی و صوبائی انتظامیہ کو پوری معاونت فراہم کرے گی ۔

تازہ ترین