• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی انتخابات سوشلسٹ پارٹی جیتے گی ،مونسرات گارسیا

Socialist Party Will Win The Provincial Polls Montserrat Garcia

اکیس دسمبر کو ہونے والے کاتالونیا کے صوبائی الیکشن میں سوشلسٹ پارٹی کے جیتنے کی زیادہ توقع ہے کیونکہ سوشلسٹ پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں اسپین میں مقیم تمام اقوام کے مسائل کو بلا تفریق اور رنگ و نسل حل کیا تھا، اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ دسمبر میں ہونے والے الیکشن میں لوگ ہمیں ووٹ دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار کاتالونیا کی سابق گورنر’ مونسرات گارسیا ‘نے راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے پاکستان سے آئے مہمان الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے مشترکہ عشائیہ میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کاتالونیا میں عوامی مقبولیت پسندی کی لہر کو آزادی کے نام سے کیش کروانے کی کوشش کی گئی جو انتہائی نقصان دہ ثابت ہوئی جبکہ کاتالونیا کے خراب حالات کو بہتری کی طرف لائیں گے۔

پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مونسرات گارسیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی ہمارے لئے اہم ترین ہے اسی لئے ہم نے دوسری بار ایم پی اے کی انتخابی فہرست میں حافظ عبدالرزاق صادق کا نام شامل کیا ہے ،اسی طرح محمد اقبال چوہدری جو کہ ہماری پارٹی کی جانب سے ایم این اے کے الیکشن کے امیدوار رہ چکے ہیں ان دونوں پاکستانیوں کے ساتھ ہمارا رابطہ بہت مضبوط ہے اور یہ لوگ ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم پاکستانی کمیونٹی کو قریب سے جانتے ہیں ۔

الحاج چوہدری کرامت حسین کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے معززین سمیت سیاسی پارٹی سوشلسٹ کاتالونیا کے ممبران و عہدیداران نے شرکت کی جبکہ عشائیہ کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا جس کی سعادت اویس عابد مہر نے حاصل کی۔

عشائیہ تقریب کے اسٹیج سیکرٹری جاوید مغل تھے جبکہ محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امانت مہر ،راجہ شفیق کیانی اور افضال بیدار نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پرمیزبانوں کی جانب سے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

عشائیہ میں سوشلسٹ پارٹی کی جانب سےا سپین کے ڈویژن ’اورتا ‘کی انچارج جیکلین بھی خصوصی طور پر شامل ہوئیں تھیںجبکہ چوہدری امتیاز آکیہ، راجہ ضیا صدیق ، عمران ملک ، شاہد لطیف گجر ،سید گلزار شاہ ، چوہدری عمران چھوکر ، ارشد ساحل ، اظہر عباس ،شاہد احمد ،ممتاز منیر سہوترہ ، اشرف مغل اوررانا کاشف سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اس عشائیہ کا حصہ تھے۔

تازہ ترین