• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم فٹبال ٹورنامنٹ:کراچی یونائیٹڈاور اشرف شوگر ملزکا میچ ڈرا

Quaid E Azam Football Tournament Karachi United And Ashraf Sugar Mills Match Draw

عبدالرحیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم نیا ناظم آباد قائد اعظم ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں اشرف شوگر ملز بھاولپور کے خلاف میچ برابر کرنے میں کامیاب رہی۔

دوسرے میچ میں ایشیا گھی کی ٹیم اپنے خلاف پینلٹی ککس دینے پر گرائونڈ سے باہر چلی گئی اور مقررہ وقت تک گرائونڈ میں نہیں آئی، جس پر مخالف کے پی ٹی کی ٹیم کو فاتح قرار دیدیا گیا اور ایشیا گھی کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی اجازت سے اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیراہتمام کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر اتوار کو دو میچ کھیلے گئے۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یونائیٹڈ اور اشرف شوگر مل بھاولپور کے درمیان میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔

دونوں ٹیموں نے شائقین فٹبال کی موجودگی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے داد وصول کی۔ کھیل کے پہلے ہاف کے47 ویں منٹ میں اشرف شوگر ملز کے عبدالرازق نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر اشرف شوگر ملز کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کراچی یونائیٹڈ کے نوجوانوں کھلاڑیو کا کھیل قابل دید تھا۔ انہوں نے مخالف ٹیم کے گول پر کئی اٹیک کئے۔

78 ویں منٹ میں ایک خوبصورت موو کے دوران کراچی یونائیٹڈ کے عبدالرحیم نے شاندار گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔ دو میچ کھیل کر کراچی یونائیٹڈ کے چار پوائنٹس اور اشرف شوگر ملز نے اپنے دونوں میچ برابر کرکے دو پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔

میچ ریفری محمد یوسف ڈپٹی ریفری بابر، محمد اعظم، میچ کمشنر سابق فیفا ریفری عبدالشکور بلوچ تھے۔

تازہ ترین