• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے تمام کھلاڑی آئی بی ایس ایف اسنوکر ایونٹس سے باہر

Pakistans All Players Out From Ibsf Snoker Event

اسجد اقبال اور مبشر رضا آئی بی ایس ایف اسنوکر چیمپئن شپ کے مینز جبکہ محمد یوسف، عمران شہزاد اور خرم حسین آغا ماسٹرز میں شکست کے بعد چیمپئن شپ سے آئوٹ ہوگئے۔

اس طرح آئی بی ایس ایف کے دونوں ایونٹس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری چیمپئن شپ کے مینز پری کوارٹر فائنل میں مبشر رضا کو ایران کے احسان حیدری نے سخت مقابلے کے بعد 5-3 سے، اسجد اقبال کو بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی نے 5-1 سے زیر کیا۔

ماسٹرز مقابلوں کے بیسٹ آف سیون فریم میں خرم حسین آغا کو ویلز کے ایلفیڈ ایونز نے 4-3 سے، عمران شہزاد کو آسٹریلیا کے میک کولاگ نے 4-1 سے اور محمد یوسف کو ہانگ کانگ کے این جی یم شوئی نے 4-2 سے شکست دی۔

تازہ ترین