• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک قائداعظم کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

National Bank Qualify For Quaid E Azam Cup Football Tournament

آدم حمید کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیشنل بینک نے مسلم ٹریننگ کمپنی چمن کو 2-3 کی سنسنی خیز شکست دیکرقائد اعظم ڈپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

مسلم ٹریڈنگ کمپنی چمن کی ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی دوسری دو ٹیمیں سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان اسٹیل سے جبکہ گروپ بی اور گروپ سی کی ٹیموں کا کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ بدھ اور جمعرات کے میچوں سے ہوگا۔

کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےاس ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے تیز رفتار آغاز کیا ۔ خاص طور پر نیشنل بینک کے اسٹرائیکرز کی کارکردگی قابل دید تھی۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

کھیل میں تیزی دوسرے ہاف میں مزید بڑھ گئی اور جیسے جیسے کھیل اختتام کی جانب گامزن ہوتا رہا نیشنل بینک کے کھلاڑیوں اور سپورٹرز میں بے چینی واضح دکھائی دینے لگی۔ بالاخر 65 ویں منٹ میں آدم حمید نے میچ کا پہلا گول کپتان عبدالعزیز کے پاس پر کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

جسے 74 ویں منٹ میں مسلم ٹریڈنگ کے طاہر نے برابر کیا۔ دو منٹ بعد آدم نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 2-1 کردی۔ 78 ویں منٹ میں نیشنل بینک کے مقبول نے ٹیم کا تیسرا گول کیا اور اپنی برتری 3-1 کی۔ کھیل کے اختتام سے قبل مسلم ٹرینگ کا دوسرا گول حکمت اللہ نے کرکے ٹیم کا خسارہ3-2 کیا۔

تازہ ترین