• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی افرادی وقت جاپان بھجوانے کے خواہش مندہیں ،چوہدری آصف

Pakistani Workers Desire Work In Japan Chaudhry Asif

جاپان کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سابق صدر چوہدری آصف محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی ہنرمندوں کو جاپان بلانے کا خواب حکومتی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ہے جس کے لیے حکومت کو اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔

یہ بات چوہدری آصف محمود نے جاپان کے دورے پر آئے ہوئے پاک جاپان بزنس کونسل سندھ ڈائریکٹر اشفاق احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

چوہدری آصف نے کہا کہ اس وقت جاپان کو آبادی میں شدید کمی کا سامنا ہے اور دنیا بھر کے ممالک اپنی تربیت یافتہ لیبر جاپان بھیجنے کی کوششیں کررہے ہیں جس میں برازیل ، فلپائن ، برما اور تھائی لینڈ جیسے ممالک کے بہت بڑی تعداد میں لوگ جاپان میں ملازمتوں کے لئے آرہے ہیں۔

چین سے ساٹھ ہزار افراد جاپان میں تربیت اور ملازمت کے لیے آچکے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ اس طرف سنجیدگی سے توجہ دے تاکہ پاکستان کی افرادی قوت بھی جاپان آسکے ،چوہدری آصف محمود نے کہا کہ پاکستان سے نرسنگ کے شعبے میں بڑی تعداد میں خواتین اور مرد افراد جاپان میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں جہاں بنیادی تنخواہ دو ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

تاہم ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہم وقت کا ضیاع کررہے ہیں ، اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ ان کی گزشتہ روز سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات ہوئی جس میں سفیر پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ عنقریب اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے کراچی میں ایک درجن سے زائد پاکستانی ہنر مندوں کے لیے جاپانی زبان سکھانے کے اسکول کے قیام کاارادہ رکھتے ہیں ۔

اشفاق احمد نے چوہدری آصف کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی ، اس موقع پر چوہدری آصف نے کہا ان کی کمپنی کراچی میں ٹرک اسمبلنگ پلانت لگانے میں دلچسپی رکھتی ہے جس کے لیے وہ عنقریب کراچی کا دورہ کریں گے اور بڑی سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کریں گے۔

 

تازہ ترین