• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں فلمی کرداربیٹ گرل نے حقیقت کا روپ دھار لیا

یوں تو خواتین کو صنف نازک سمجھا جاتا ہے لیکن اگر یہی خواتین کچھ کر گزرنے کی ٹھان لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا راستہ نہیں روک سکتی ۔

ویڈیو میں نظر آنے والا یہ منظر کوئی فلمی سین نہیں بلکہ فلمی کردار 'بیٹ گرل نے حقیقت کا روپ دھارتے ہوئے چلتی ہوئی ٹرین پر سرفنگ کا ایسا شاندار اور منفردمظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

روس سے تعلق رکھنے والی ایڈونچر کی شوقین اس لڑکی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بیٹ گرل کا روپ دھار لیا اور تیز رفتار سے چلتی ہوئی ٹرین پر ایک اسٹینڈ کے ذریعے کھڑے ہوکرکر سرفنگ کا ایسا خطرناک مگر دلچسپ مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔

تازہ ترین