• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20 کرکٹ ، لاہوروائٹس فیصل آباد کو ہرا کر فائنل میں

Pakistan National T20 Cup 2017 First Semi Final Lahore Whites Beat Faisalabad

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کرکٹ کپ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 10 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میںپہلے کھیلتے ہوئے لاہور وائٹس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، سلمان بٹ نے 8 چوکوں کی مدد سے 40 رنز، عمراکمل نے پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز، کامران اکمل نے چھ چوکو ں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

فیصل آباد کےاسد علی نے 37 رنز دے کر دو جبکہ سعید اجمل نے 13 رنز، یاسر شاہ نے 28 رنز اور عمران خالد نے 30 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں فیصل آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف پور ا نہ کرسکی اور 19اعشاریہ 4 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئی، صہیب مقصود نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز، عمران خالدنے تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 24 رنز اور گوہر علی نے ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز بنائے۔

وہاب ریاض نے 15 اور عمید آصف نے 30 رنز دے کر دو، دو جبکہ بلال آصف نے 21 رنز، عامر یامین نے 15 رنز اور احسان عادل نے 32 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آ ؤٹ کیا۔

وہاب ریاض مین آف دی میچ قرار پائے، فائنل میچ جمعرات (کل)کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین