• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا اشتعال انگیز وڈیوز ری ٹوئیٹ کرنا غلط ہے، برطانیہ

Provocative Videos Retweeting Is Wrong Action Of President Trump Britain

برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف اور اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹوئٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے امریکی صدر نے ایسی وڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کر غلط کیا، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Trump-Tweet222

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی دائیں بازو کا گروپ نفرت انگیز پیغامات سے قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، برطانوی عوام گروپ کے نفرت انگیز پروپیگنڈے کو رد کرتے ہیں، صدرٹرمپ کا ایسی اشتعال انگیز وڈیوز ری ٹوئیٹ کرنا غلط ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت بریٹین فرسٹ کی شیئر کی گئی مسلمان مخالف وڈیوز ری ٹوئیٹ کی تھیں، ان وڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمانوں کو تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔

Trump-Tweet333

برطانیہ کی دائیں بازوکی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم امیگرینٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ جو نیدرلینڈز کا غیرمسلم شہری نکلا۔ وڈیو بھی ایمسٹرڈیم کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ویڈیوز ری ٹویٹ کیے جانے پر برطانیہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے اس عمل کو نسل پرستی، انتہا پسندی اور فاشزم سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بریٹین فرسٹ گروپ کی جانب سے ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنے پر ٹرمپ کی تعریف کی گئی ہے۔

تازہ ترین