• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں انسانی اسمگلروں کا سہولت کار گوجرانوالا سے گرفتار

Another Human Smuggler Arrested From Gujranwala

ترکی میں 57 پاکستانیوں کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے والے ایک انسانی اسمگلر کے سہولت کار کو گوجرانوالا میں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق انسانی اسمگلروں نے 57 پاکستانیوں کو یورپ بھیجنے کا جھان سا دے کر ترکی میں یرغمال بنایا تھا۔

ملزمان کے ایک سہولت کار راجہ قدیر کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جو ترکی میں پاکستانیوں کے اغوا میں ملوث راجہ ہمایوں کا بھائی ہے۔

ترک پولیس نے منگل کو استنبول میں ایک عمارت کے تہہ خانے سے 57 پاکستانی تارکین وطن کو بازیاب کرایا تھا۔

ترک پولیس نے انسانی اسمگلروں کے 3 پاکستانی نژاد ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

تازہ ترین