• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم ڈاؤن سائزنگ کی مزید جھلکیاں آگئیں

سائنس فکشن فلموں کے مداحوں کے لیے کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ڈاؤن سائزنگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ایلکژینڈر پین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں ایک معاشرتی طنز کی گئی ہے جس میں ایک جوڑا یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنا قد گھٹا کر بہتر زندگی گزار سکتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمون، کرسٹین وگ، کرسٹوفر والٹز، ایلک بیلڈون، نیل پیٹرک اور میری بیتھ مونرو کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔

میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین