• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے آئس کریم فروش نے ماورا کو چکرا کر رکھ دیا

ترکی کے آئس کریم فروش مزے دار آئس کریم ہی نہیں اسے خریدنے والوں کے ساتھ شعبدے بازی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

آئس کریم کھانا کبھی اتنا مشکل تو نہ تھا، ترکی میں آئس کریم والے نے شعبدے بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے اداکارہ ماورا حسین کو چکرا کر رکھ دیا۔

یوں تو آئس کریم کھانا تقریباً ہر کسی کو پسند ہوتا ہے لیکن جب اسے حاصل کرنا اتنا کٹھن ہو جائے تو کیسا لگے گا۔

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ بھی ترکی میں کچھ ایسا ہی ہوا جب وہ آئس کریم کھانے کیلئے ایک اسٹال پر جا پہنچیں۔

آئس کریم والے نے ماورا حسین کو آئس کریم دیتے ہوئے ایسی شعبدے بازی کا مظاہرہ کیا کہ ماورا چکرا کر رہ گئیں۔

کچھ دیر تک ماورا کو تنگ کرنے کے بعد بالآخر آئس کریم والے نے انہیں آئس کریم دے ہی دی۔

ماورا نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو ان کے فینز بھی اسے دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔

اس سے قبل ترکی ہی کے آئس کریم فروش کی شعبدے بازی کی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین