• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر لندن کی ٹرمپ سے دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ

Mayor London Taking Back Invitation Of Trump Tour To Britain

لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کے دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا پر جھوٹی خبریں دینے کا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبر ری ٹوئٹ کر ڈالی، بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈز کا شہری نکلا۔

پولیس کے مطابق چھ ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹر ڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، جبکہ تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔

برطانیہ کی دائیں بازوکی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم امیگرینٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

برطانیہ کی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے واقعے کی ویڈیو کو امریکی صدر نے ری ٹوئٹ کر دیا تھا۔

برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما جریمی کاربن نے تھریسامے حکومت سے ٹرمپ کی مذمت کا مطالبہ کیا تھا۔

لیبر لیڈر جریمی کاربن نے ٹرمپ کے ٹوئٹس کو گھناؤنا اور معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیاتھا۔

 

تازہ ترین