• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

Police Action In Gujrat 2 Terrorist Killed

محکمہ انسداد دہشت گردی نےگجرات میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے، 3 دہشت گرد فرارہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں سےبھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ شجاع آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 5دہشت گرد گجرات شہر میں حملے کے لئے آ رہے تھے۔ شہر کے باہر گورالی گاؤں کے قریب روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ تھمی تو 2 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی تھی جبکہ 3 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ ان کے قبضے سے 1500 کلو گرام بارود، آتشیں اسلحہ سے بھرا بیگ بیگ، ہینڈ گرنیڈز،سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر کارروائی کر کے 3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد ملتان میں ایک مذہبی اجتماع کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشت گردوں میں آصف، عطااللہ اور عاصم شامل ہیں۔ ملزمان سے بارودی مواد اوردیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین