• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Government Debt Became A Burden On Treasures

حکومتی قرضوں پر واجب الادا سود کی ادائیگی ملکی خزانے پر بڑا بوجھ بن گئی۔ 3 ماہ میں 445ارب روپے کی خطیر رقم سے صرف سود کی ادائیگی کی گئی۔

وزارت خزانہ نے پہلی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق دفاع پر 182ارب روپے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے221ارب روپے جاری ہوئے، بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے 440 ارب روپے کمرشل بینکوں سے سے قرض لیاگیا۔

نان بینکنگ سیکٹر سے ساڑھے 24ارب ،غیرملکی ذرائع سے 8ارب روپے قرضہ لیاگیا، قابل تقسیم محاصل میں سے صوبوں کو 428ارب روپے کے فنڈز منتقل ہوئے۔

پہلی سہ ماہی میں صوبوں نے وفاق کو 51ارب روپے کا فاضل بجٹ دیا، مجموعی اخراجات 1466ارب روپے اورآمدنی 1025ارب روپے رہی۔

تازہ ترین