آپ آف لائن ہیں
بدھ7؍رمضان المبارک 1439ھ 23؍مئی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Number Of Muslims Growing In Europe American Think Tank

یورپ بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں اضا فہ ہورہا ہے۔ 2050 تک مسلمانوں کی تعداد یورپ کی کل آبادی کا گیارہ فیصد ہونے کا امکان ہے ۔

امریکی تھنک ٹینک کی یورپ میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ فی الحال مسلمان یورپ کی کل آبادی کا 5فیصد ہیں اور پیو ریسرچ سینٹر نےامیگریشن کی 3 مختلف شرح کے اعتبار سے اندازے پیش کیے ہیں ۔

x
Advertisement

پہلی صورت کے مطابق اگر قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی آمد بند کردی جائے تب بھی 30 یورپی ممالک میں مسلمان آبادی کا7 اعشاریہ 4 فی صد تک ہوجائیں گے ۔

اگرامیگریشن پناہ گزینوں کے بحران سے پہلے کی سطح پرآجائےتو 2050 میں مسلمانوں کی آبادی آج کی نسبت دگنی یعنی11 اعشاریہ 2 فیصد ہوجائے گی۔

تیسری صورت میں اگر پناہ گزینوں کی اسی طرح آمد جاری رہی تو مسلمان یورپ کی مجموعی آبادی کا 14فی صد ہوں گے تاہم اس کا امکان کم ہے ۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں