آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Robots 2030 Will Occupy 80 Crores Jobs

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت اور ترقی کی وجہ سے 2030ء تک روبوٹس مختلف صنعتوں پر قبضہ کرکے 80؍ کروڑ افراد کی ملازمتیں کھا جائیں گے۔

بین الاقوامی تھنک ٹینک میک کنسی گلوبل انسٹی ٹیوٹ کی ریسرچ کے مطابق روبوٹس کی تیاری اور ان کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے اندازاً 40؍ سے 80؍ کروڑ لوگوں کی ملازمتیں جاتی رہیں گی۔

x
Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں مختلف دفاتر، فیکٹریوں اور دیگر مقامِ کار پر ہونے والے کام کے گھنٹوں میں سے صفر سے 30؍ فیصد تک کام روبوٹس کے حوالے کیا جا چکا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جو لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے ان میں قابلِ پیشگوئی ماحول (پریڈکٹ ایبل اینوائرمنٹ) میں کام کرنے والے افراد، جیسا کہ مشین آپریٹرز، فاسٹ فوڈ بنانے والے لوگ، متاثر ہوں گےجبکہ ایسے لوگ جو ڈیٹا پراسیسنگ کا کام کرتے ہیں ان کے بھی متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، مالی، پلمبر، بچوں کی نگہداشت و نگرانی پر مامور افراد کو روبوٹس کے پھیلائو سے کم خطرہ ہے کیونکہ عموماً دیکھا جائے تو یہ کام مشینیں نہیں کر سکتیں اور ویسے بھی ان ملازمتوں کا معاوضہ بہت کم ہوتا ہے۔

 

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں