• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ:فیض آباد دھرنا نوٹس پرپولیس رپورٹ جمع

Faizabad Supreme Court Notice Police Report Submitted

اسلام آبادپولیس نےفیض آباد دھرنے کی رپورٹ سپریم کوررٹ میں جمع کرادی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایاگیاکہ پولیس اہلکار 20دن تک دھرنےکے مقام پر تعینات رہنے کی وجہ سے تھک چکے تھےجبکہ راولپنڈی سےتازہ دم مظاہرین دھرنے میں شامل ہوتے رہے۔

رپور ٹ میں انکشاف کیاگیاکہ مختلف سیکورٹی اداروں میں کوآرڈی نیشن کا فقدان تھااورمعاملہ حساس ہونے کی وجہ سے زیادہ وقت مذاکرات کرنےمیں لگا، جگہ کھلی ہونے کی وجہ سے آنسوگیس مظاہرین پر اثرانداز نہ ہوسکی، جبکہ الیکٹرانک اورسوشل میڈیا دھرنےکی ریئل ٹائم معلومات دیتارہا۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ دھرنا مظاہرین ڈنڈوں،پتھروں اور دیگرآلات سےلیس تھے، دھرنا مظاہرین نےپریڈ گراؤنڈ منتقلی کاوعدہ بھی پورانہیں کیا۔

لگ بھگ ساڑھے5ہزار پولیس اہلکاروں نےآپریشن میں حصہ لیا،جن میں سے173پولیس اہلکارزخمی ہوئےان کے علاوہ مختلف صوبوں کی پولیس ،ایف سی اور رینجرز تعینات تھی۔

تازہ ترین