• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت :مریض کے پیٹ سے اسٹیل کا گلاس بر آمد

بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک شخص کے پیٹ سے اسٹیل کا گلاس بر آمد کرلیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 55سالہ شخص کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک اسٹیل کا گلاس معدے میں موجود ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے پر وقت آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے اسٹیل کا ثابت گلاس باہر نکال لیا۔

ڈاکٹر ز کے مطابق اس مریض سے جب پوچھا گیا کہ یہ گلاس پیٹ میں کیسے گیا تو وہ اس کی وجہ بتانے میں ناکام رہا ۔

تازہ ترین