• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت صوبے بھر میں سندھی ٹوپی ،اجرک ڈے منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے سیاسی و سماجی تنظیموں نے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

جنگ میڈیا گروپ کی ٹیم جب سندھی کلچر ڈے کی رپورٹنگ کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر پہنچی تووہاں سندھی ٹوپی اور اجرگ کے رنگوں کی بہارچھائی ہوئی تھی جبکہسندھی ثقافت کی عکاسی کرتا خوبصورت اسٹیج موجود تھاجس پر سچل سرمست کا مزار اور موئن جودڑو کی تصویر آویزاں تھی۔

سندھ دھرتی سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اندرون سندھ کے مختلف شہروں اور قصبوں سے قافلوں کی شکل میں یہاں لوگ پہنچ رہے تھے۔ نوجوانوں کے علاوہ خواتین اور بچوں سمیت سب ہی سندھ کے روایتی لوک گیتوں کی دھنوں پر اپنے جوش اور جذبے سے سرشار نظر آئے۔

تازہ ترین