• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sindh Government Decided To Run Sugar Mills

حکومت سندھ نے شوگر ملز چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ گنے کا ریٹ 182 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت و داخلہ کی صدارت میں مل مالکان اور کین کمشنر کی موجودگی میں ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شوگر ملیں چلائی جائیں گی اور صوبائی حکومت اس حوالے سے اقدامات کریگی، اس موقع پر آبادگار بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر زراعت و داخلہ سہیل انور سیال کا شوگر مل مالکان کے اجلاس کے بعد عبدالمجید نظامانی اور سید ذوالفقار علی شاہ کے ساتھ گروپ فوٹو

اجلاس میں مل مالکان کی نمائندگی ایوان زراعت سندھ کے صدر قبول کھٹیان، زاہد بھرگھڑی، آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی، سید ذوالفقار علی شاہ، سابق ایم این اے عبدالغنی تالپور اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شوگر ملز ایسو سی ایشن نے چینی کی برآمد کیلئے سبسڈی دینے کا مطالبہ بھی کیا جس پر وزیر زراعت و داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھاکہ حکومت سندھ پہلے ہی 15 لاکھ ٹن پر 10 ارب روپے 79 پیسے کے حساب سے زرتلافی دے چکی ہے۔

اس مد میں شوگر ملوں کو 11 ارب روپے کی ادئیگی کی جاچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت تمام فریقوں کے حقوق کا تحفظ کریگی۔

تازہ ترین