آپ آف لائن ہیں
پیر 03 شوال المکرم 1439ھ 18؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
One Of The Oldest Cities Occupied By Baitul Muqaddas

مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے،1948ء میں جب برطانیہ نے فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی ریاست قائم کی تو یروشلم اس کا حصہ نہیں تھا۔

اقوام متحدہ نے علاقے کو فلسطین اور اسرائیل میں تقسیم کرنے کے لیے جو نقشہ بنایا اس میں بھی یروشلم کو بین الاقوامی کنٹرول میں دینے کی سفارش کی تھی مگر فلسطینیوں نے یہ پلان تسلیم نہیں کیا اور اپنے پورے علاقے کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔

x
Advertisement

1948ء کی جنگ میں اسرائیل نے مغربی یروشلم پر قبضہ کر لیا، جب کہ مشرقی یروشلم اردن کے کنٹرول میں رہا۔

1967ء کی جنگ میں اسرائیل نے عربوں کی متحدہ فوج کو شکست دے کر اردن سے مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ مشرقی یروشلم کا علاقہ بھی چھین لیا۔

اسرائیل نے مشرقی یروشلم کو اپنا علاقہ قرار دیا تو 1967ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر اس کی مخالفت کی۔

1993ء کے اوسلو معاہدے کے تحت فلسطین اور اسرائیل نے ایک دوسرے کا وجود تسلیم کیا، غزہ اور مغربی کنارے پر فلسطینی اتھارٹی کی حکومت قائم کی گئی، یروشلم کا معاملہ بعد میں طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیتن یاہو کی سخت گیر حکومت قائم ہونے کے بعد سے رہے سہے مذاکرات بھی ختم ہو گئے اور اب اسرائیل مشرقی یروشلم کے علاقوں میں بھی یہودی بستیاں قائم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں